شمال مشرق

راہول نے مویرانگ میں بے گھر لوگوں سے بات چیت کی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو منی پور میں بشنو پور ضلع کے موئرانگ کا دورہ کیا اور بے گھر افراد سے بات چیت کی۔

امپھال: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو منی پور میں بشنو پور ضلع کے موئرانگ کا دورہ کیا اور بے گھر افراد سے بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

مسٹر راہل کو امپھال سے تقریباً 45 کلومیٹر دور مویرانگ تک سڑک کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے وہاں پہنچے۔ جمعرات کو یہاں پہنچنے کے بعد کانگریس کے سابق صدرکے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ او ایبوبی، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی کانگریس صدر کے میگھچندرا اور کئی دیگر چورا چاند پور گئے۔ کانگریس ٹیم کو وشنو پور ضلع میں پولس نے دو گھنٹے تک روکا۔

کانگریس کی ٹیم اس کے بعد امپھال واپس آگئی۔ مسٹر گاندھی نے چورا چاند پور ضلع کا دورہ کیا اور بے گھر افراد کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ ضلع میں 03 مئی کو تشدد شروع ہوا تھا۔

مسٹر میگھچندرا نے کہا کہ مسٹر گاندھی کو سڑک سے جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن جب ٹیم موئرنگ کے قریب پہنچی تو اسے منسوخ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی پولیس نے کانگریس لیڈروں کو سڑک سے جانے کی اجازت نہیں دی۔ کچھ لوگ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ گئے۔

اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈروں نے بھی سول سوسائٹی کے لیڈروں، سیاسی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں سے بھی بات چیت کی۔