حیدرآباد

حیدرآباد میں غیر قانونی کیرم کلب پر چھاپہ، 42 افراد گرفتار

چھاپے کے دوران 42 افراد کو کیرم کھیلتے ہوئے اور شرطیں لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے موقع سے 10,000 روپے نقد اور دیگر سامان ضبط کیا۔

حیدرآباد: کمشنرس ٹاسک فورس ٹیم نے حیدرآباد کے آصف نگر کے زیبا باغ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے کیرم بورڈ کلب کو بے نقاب کیا۔

چھاپے کے دوران 42 افراد کو کیرم کھیلتے ہوئے اور شرطیں لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے موقع سے 10,000 روپے نقد اور دیگر سامان ضبط کیا۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ایک شخص اپنے مکان میں یہ غیر قانونی کلب چلا رہا تھا اور شرکاء سے کمیشن وصول کر رہا تھا۔

پکڑے گئے تمام افراد، نقد رقم اور دیگر ضبط شدہ اشیاء کو مزید کارروائی کے لیے آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حضرت مظہر الدین چشتی القادری رحمہ اللہ کے 54ویں عرس کی تقاریب اختتام پذیر—ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب