حیدرآباد

عازمین حج کا آٹھواں تربیتی اجتماع

غلام محمد عطاری رکن مجلس دعوت اسلامی ہند تلنگانہ نے بتایا کہ ہفتہ 20 مئی کو عازمین حج کا آٹھواں تربیتی اجتماع 10 تا 4:30 بجے حج کمیٹی ودعوت اسلامی ہند‘ تلنگانہ کے تعاون منعقد کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: غلام محمد عطاری رکن مجلس دعوت اسلامی ہند تلنگانہ نے بتایا کہ ہفتہ 20 مئی کو عازمین حج کا آٹھواں تربیتی اجتماع 10 تا 4:30 بجے حج کمیٹی ودعوت اسلامی ہند‘ تلنگانہ کے تعاون منعقد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تربیتی اجتماع میں نامور علمائے کرام حصہ لے رہے ہیں۔ مفتی غفران غازی عطاری و حافظ وقاری عبدالرحمن عطاری نظامی حج و عمرہ کی نیتیں اور مدینہ منورہ کی حاضری کے آداب سکھائیں گے۔

محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ عرفان شریف اے ای او حج کمیٹی انتظامی امور پر روشنی ڈالیں گے۔ خواتین کے لئے پردہ کا علحدہ انتظام رہے گا۔

شرکت کرنے والے عازمین حج کے لئے نماز ظہر کے بعد تناول وطعام کا انتظام رہے گا۔

غلام محمد عطاری رکن مجلس دعوت اسلامی ہند تلنگانہ نے کہا کہ اضلاع سنگاریڈی‘ میدک‘ پٹن چیرو‘ رنگاریڈی کے اطراف واکناف کے چھوٹے چھوٹے دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج وعمرہ‘ حج کمیٹی کے ذریعہ یا خانگی ٹور اپریٹرس کے ذریعہ جانے والے بھی شرکت کرکے استفادہ کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w