حیدرآباد
تلنگانہ میں مزید 2دنوں تک بارش کی پیش قیاسی
ایلوالرٹ جاری کرتے ہوئے مرکز موسمیات نے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اتوار کے روز ریاست کے کئی اضلاع میں ہلکی تا اوسط بارش کاامکان ہے۔
حیدرآباد: مرکزموسمیات حیدرآباد نے آج آئندہ2دنوں کے دوران ریاست بھر میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز ریاست کے اضلاع کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال میں شدید بارش کا امکان ہے۔
ایلوالرٹ جاری کرتے ہوئے مرکز موسمیات نے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اتوار کے روز ریاست کے کئی اضلاع میں ہلکی تا اوسط بارش کاامکان ہے۔
دریں اثنا رنگاریڈی، محبوب نگر، ونپرتی، ناگر کرنول، نلگنڈہ، محبوب آباد، سوریا پیٹ اور دیگر اضلاع میں آج بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گنڈلہ پلی ضلع نلگنڈہ میں 6.7 سنٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔