حیدرآباد

حیدرآباد اورتلنگانہ کے اضلاع میں بارش

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ چار دنوں تک ہلکی بارش ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد:شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ منگل کی صبح سعیدآباد، چمپاپیٹ، سرو رنگر، مادنا پیٹ اور ملک پیٹ علاقوں، دلسکھ نگر، چیتنیہ پوری، کرمن گھاٹ، ونستھلی پورم، ایل بی نگر، حیات نگر، چارمینار، کوٹھی اور دیگر کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ اضلاع کاماریڈی، سنگاریڈی اور نظام آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ چار دنوں تک ہلکی بارش ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ بعض اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس سلسلہ میں ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حیدرآباد، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، کاماریڈی، میدک، سنگاریڈی، عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، جگتیال، راجنا سرسلہ، پداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، نلگنڈہ، وقارآباداوردیگر مقامات پر بھی بارش ہوگی۔