حیدرآباد

حیدرآباد میں منگل کی صبح بارش، عام زندگی مفلوج

شہرحیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں منگل کی صبح بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں عام زندگی مفلوج ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں منگل کی صبح بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں عام زندگی مفلوج ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

پرانا شہر کے بیشتر علاقوں کے ساتھ ساتھ نئے شہر میں بھی بارش ہوئی۔

خیریت آباد میں سب سے زیادہ 83.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی بنجارہ ہلز میں 46.3 ملی میٹر،مائتری ونم میں 37.5 ملی میٹر اور یوسف گوڑہ میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مشیرآباد، سیتاپھل منڈی، ماریڈ پلی، نامپلی، شیخ پیٹ اوردیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

پنجہ گٹہ شمشان گھاٹ کے قریب سڑک پر گھٹنے برابر پانی بھر گیا جس سے ٹریفک جام ہوگئی۔ پنجہ گٹہ فلائی اوور سے تقریباً ایک کلومیٹر تک گاڑیاں رک گئیں جس کے نتیجہ میں جی ایچ ایم سی عملہ اور پولیس نے ڈرینیج مین ہول کھولے اور پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات کئے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج دن میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ صبح 8.30بجے تا9بجے بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حیدرآباد میں چار دن تک بارش ہوگی۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز کے عہدیداروں نے کہا کہ کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے اضلاع کیلئے ایلوالرٹ جاری کر دیا ہے۔

a3w
a3w