تلنگانہ
تلنگانہ: انجن فیل، ٹرین رک گئی، بڑاحادثہ ٹل گیا
ریلوے حکام نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کی، جس میں انجن فیل ہونے کی تصدیق ہوئی۔ٹرین اسٹیشن پہنچنے کے بعد انجن بند ہو گیا، جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ریلوے اسٹیشن پر منگل کی صبح ایک ٹرین کا ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تکنیکی خرابی کے باعث ”جنم بھومی ایکسپریس“اچانک رک گئی۔
ریلوے حکام نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کی، جس میں انجن فیل ہونے کی تصدیق ہوئی۔ٹرین اسٹیشن پہنچنے کے بعد انجن بند ہو گیا، جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
حکام نے اس واقعہ کے بعد راحت کی سانس لی ورنہ ایک بڑا حادثہ کا اندیشہ تھا اور ایک نیا انجن لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔