حیدرآباد

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش

کوکٹ پلی، حیدر نگر، کے پی ایچ بی کالونی، نظام پیٹ، باچوپلی میں اوسط بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں کل شب بارش ہوئی۔ رات ایک بجے تک ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بنڈلہ گوڑہ جاگیر میں 8.1 سنٹی میٹر، راجندر نگر میں 1.9 سنٹی میٹر، اور چندرائن گٹہ میں 1.3 سنٹی میٹر، بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

رنگاریڈی ضلع کی شاد نگر میونسپلٹی اور آس پاس کے دیہاتوں میں بھی بارش ہوئی۔ کوکٹ پلی، حیدر نگر، کے پی ایچ بی کالونی، نظام پیٹ، باچوپلی میں اوسط بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 اس کے علاوہ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، سکندرآباد، بوئن پلی، الوال، ترملگری، بیگم پیٹ، ماریڈپلی اور چلکل گوڑہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے انتباہ کے بعد گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کو الرٹ کردیا گیا تھا کہ شہر میں شدید بارش ہوگی۔ ڈی آر ایف نے عہدیداروں کو تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

a3w
a3w