تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش۔کاکتیہ یونیورسٹی اورشاتواہنہ یونیورسٹی کے امتحابات ملتوی

تلنگانہ کی کاکتیہ یونیورسٹی کے کنٹرولر آف ایگزامنیشن پروفیسر راجندر کٹل نے اعلان کیا ہے کہ 28 اور 29 اگست کو منعقد ہونے والے ڈگری اور پی جی امتحانات کو شدید بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کاکتیہ یونیورسٹی کے کنٹرولر آف ایگزامنیشن پروفیسر راجندر کٹل نے اعلان کیا ہے کہ 28 اور 29 اگست کو منعقد ہونے والے ڈگری اور پی جی امتحانات کو شدید بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وائس چانسلر پر نااہل طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلے دینے کا الزام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

انہوں نے وضاحت کی کہ دیگر تمام امتحانات حسبِ معمول جاری رہیں گے۔ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


اسی طرح کریم نگر کی شاتواہنہ یونیورسٹی کے دائرۂ کار میں آج ہونے والے بی ایڈ اور ایم ایڈ امتحانات بھی بارش کی وجہ سے مؤخر کردیے گئے ہیں۔