حیدرآباد

وزیر اعظم نے ورچول طریقہ کار کے مطابق بھارتیہ جن اوشدی کیندر کا آغازکیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچول طریقہ کار کے مطابق بھارتیہ جن اوشدی کیندر کا آغازکیا ہے، جو شہرحیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سمیت ملک بھر میں 18 مقامات پر قائم کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچول طریقہ کار کے مطابق بھارتیہ جن اوشدی کیندر کا آغازکیا ہے، جو شہرحیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سمیت ملک بھر میں 18 مقامات پر قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حضرت عمر فاروقؓ عدل، بصیرت اور فتوحات کا روشن مینار: مولانا صابر پاشاہ کا اظہار خیال
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
مسلمان قابلِ احترام ہے: حج ہاؤس کے امام و خطیب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

اس موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں حیدرآباد ڈویژنل ریلوے منیجر (ڈی آر ایم) لوکیش وشنوئی نے کہا کہ وزیراعظم نے آج ملک بھر میں 18 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشد ی کیندروں کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ عوام کو معیاری ادویات کم قیمت پر ملیں گی۔ یہ مراکز خاص طور پر ریلوے مسافروں، ریلوے عملہ اور اہلکاروں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

ڈی آر ایم لوکیش وشنوئی نے افتتاحی پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا۔ اس پروگرام میں ریلوے افسران، عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔