تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش۔سنگاریڈی ضلع میں سڑک بہہ گئی

انہوں نے محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ رابطہ بحال کرنے کے لئے فوری طور پر سڑک کی مرمت کے کام شروع کریں۔ زرعی محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدیدبارش کے سبب وقارآباد اور سنگاریڈی اضلاع کے درمیان ٹریفک اس وقت متاثر ہوئی جب ہفتہ کی صبح سنگاریڈی ضلع کے سیداپورگاؤں میں سڑک بہہ گئی۔ سیداپور میں 40 ایکڑ سے زائد زرعی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


یہ سڑک سنگاریڈی کے سداشیوپیٹ کو وقارآناد ضلع کے مومن پیٹ منڈل کے دیہاتوں سے جوڑتی ہے۔ سنگاریڈی کے ایم ایل اے چنتا پربھاکر نے موقع کا معائنہ کیا اور کسانوں سے بات چیت کی۔

انہوں نے محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ رابطہ بحال کرنے کے لئے فوری طور پر سڑک کی مرمت کے کام شروع کریں۔ زرعی محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگائیں۔


بی آر ایس ایم ایل اے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو فوری معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے حلقہ کے کسانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔