تلنگانہ
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اگلے بدھ تک ریاست میں مختلفمقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع میں امختلف مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج کے ساتھ بارش ہونے کے امکان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بتایا کہ تلنگانہ کے کومارم بھیم آصف آباد، منچیریل، کریم نگر، پیداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، محبوب آباد، ورنگل، ہنم کونڈہ، جنگاؤں اور یادادری بھواناگیری اضلاع میں مختلف مقامات پر تیز گرج کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اگلے بدھ تک ریاست میں مختلفمقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور ہوگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔