کھیل

جنوبی افریقہ بمقابلہ نیدرلینڈ کے میچ پر بارش کا سایہ

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں منگل کو ہونے والے جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کے 15ویں میچ پر بارش کا سایہ منڈرا رہا ہے۔

دھرم شالہ: ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں منگل کو ہونے والے جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کے 15ویں میچ پر بارش کا سایہ منڈرا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
محمد عباس کے ٹسٹ کرکٹ میں 100 وکٹ مکمل
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ رقم کردی
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا

ہماچل پردیش میں گزشتہ تین دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ آج صبح بھی دھرم شالہ میں تیزبارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب سے آج صبح 10 بجے تک دھرم شالہ میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی ہے اور کم سے کم پارہ 11 ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک روزہ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ اچھی فارم میں ہے اور اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچ جیت چکا ہے۔ جبکہ نیدرلینڈز کو اپنے میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ یہاں ہونے والی بارش میچ میں خلل ڈال سکتی ہے۔