حیدرآباد

گوشہ محل گراؤنڈ پر عثمانیہ ہاسپٹل کی تعمیر کی راجہ سنگھ نے مخالفت کی

عثمانیہ دواخانہ قائم ہونے سے مختلف امراض کی وباء سے اطراف کے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگر کرونا جیسی وباء اتفاق سے دوبارہ آگئی تو اطراف کے عوام اس خطرناک وباء سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

حیدر آباد: بی جے پی رکن راجہ سنگھ نے آج ایوان اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی گوشہ محل پولیس گراؤنڈ میں تعمیر کا مسئلہ زیر بحث لاتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ عثمانیہ ہاسپٹل کے عقب میں وسیع تر اراضی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں
14ماہ بعد راجہ سنگھ پارٹی دفتر میں قدم رکھا

اس اراضی پر دواخانہ کی نئی عمارت کو تعمیر کیا جائے۔ گوشہ محل پولیس گراؤنڈ ایک قدیم گراؤنڈ ہے، اس گراؤنڈ پر دواخانہ کی تعمیر سے گوشہ محل کے نوجوان کھیل کود اور اسپورٹس کی سرگرمیوں سے محروم ہوجائیں گے۔ اس گراؤنڈ سے کھیل کر کئی نوجوانوں نے ریاستی اور قومی سطح پر کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

 پولیس ملازمین کے لئے یہ گراؤنڈ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اگر اس گراؤنڈ پر دواخانہ قائم کیا گیا تو اطراف کی سڑکوں پر جہاں پہلے ہی ہمیشہ ٹرافک جام رہتی ہے، مزید ٹرافک کے مسائل پیدا ہوں گے۔ اِس کے علاوہ پولیس گراؤنڈ کے اطراف مختلف بستیاں اور محلہ جات میں جہاں کثیر آبادی رہتی ہے۔

عثمانیہ دواخانہ قائم ہونے سے مختلف امراض کی وباء سے اطراف کے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگر کرونا جیسی وباء اتفاق سے دوبارہ آگئی تو اطراف کے عوام اس خطرناک وباء سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

 ان تمام خدشات کے پیش نظر مقامی عوام بالخصوص خواتین نے کئی مرتبہ احتجاجی دھرنا منظم کیا ہے اور اس گراؤنڈ پر دواخانہ کی تعمیر کی شدید مخالفت کررہے ہیں۔ چنانچہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔