راجہ سنگھ نے وزیر سرینواس یادو کی تعریف کی
راجہ سنگھ ایم ایل اے ہیں، کے مرلیدھر باغ میں ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو اور محمد محمود علی نے 120 ڈبل بیڈرومس مکانات کا افتتاح کیا اور ان وزراء نے استفادہ کنندگان میں امکنہ پٹہ جات بھی حوالے کئے۔
حیدرآباد: بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے ریاستی وزیر افزایش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی سرینواس یادو، عوام کی ترقی ا ور ان کی بہبود کیلئے قابل قدر مساعی انجام دے رہے ہیں۔
رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کی جانب سے وزیر یادو کی ستائش کرنا حیران کن سمجھا جارہا ہے۔ سنگھ کے اس اقدام سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی جلد ہی اپنا سیاسی گھونسلہ تلاش کرنے والے ہیں۔
حلقہ اسمبلی گوشہ محل جہاں سے راجہ سنگھ ایم ایل اے ہیں، کے مرلیدھر باغ میں ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو اور محمد محمود علی نے 120 ڈبل بیڈرومس مکانات کا افتتاح کیا اور ان وزراء نے استفادہ کنندگان میں امکنہ پٹہ جات بھی حوالے کئے۔
اس موقع پر بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے وزراء محمد محمود علی اور سرینواس یادو کے ساتھ شہ نشین پر موجود تھے۔ اس شہ نشین سے بی جے پی اور بی آر ایس قائدین نے ایک دوسرے کی ستائش کی۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ اگرچیکہ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر میں تاخیر ضرور ہوئی ہے مگر اس کے باوجود تمام استفادہ کنندگان کو امکنہ مل چکے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہاکہ ریاستی وزیر افزائش مویشیان وسمکیات سرینواس یادو، عوامی کاز کیلئے بہتر طور پر کام کررہے ہیں اور وہ اپنے فرائض اچھے انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
تمام استفادہ کنند گان کو ڈبل بیڈروم امکنہ ملنے پر انہیں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ تاہم راجہ سنگھ نے بی جے پی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ بدستور زعفرانی جماعت میں رہیں گے۔