آندھراپردیش
اے پی میں راجستھان کی بس الٹ گئی۔بعض یاتری زخمی
یہ حادثہ ضلع کے فرنگی پورمنڈل کے میری کاپوڑی گاوں کے حدود میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب اس بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس الٹ گئی۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں راجستھان کے یاتریوں کی بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں شمالی ہند کی اس ریاست کے بعض یاتری زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے فرنگی پورمنڈل کے میری کاپوڑی گاوں کے حدود میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب اس بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس الٹ گئی۔
راجستھان سے آنے والے یاتریوں کو یہ بس گنٹور سے سری سیلم لے جارہی تھی۔حادثہ کے وقت بس میں 50مسافرین سوارتھے جن میں بعض زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس بس کو راستہ سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ یواین آئی وخ