انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار گووندا کی ٹانگ میں لگی گولی، حالت مستحکم

اداکار علاج کے بعد گھر واپس آگئے ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق گووندا صبح پانچ بجے کہیں جانے کی تیاری کر رہے تھے ، وہ جب اپنی لائسنس یافتہ ریوالور صاف کر رہے تھے تو اتفاق سے گولی چل گئی جو ان کے گھٹنے میں لگی۔

ممبئی: سابق رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکار گووندا منگل کی صبح ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے اور انہیں یہاں کرٹی کیئر اسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
بی آر ایس کے سابق ایم پی سنتوش کمار کے خلاف کیس درج۔ اراضی پر قبضہ اور دھوکہ دہی کا الزام
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں

اداکار علاج کے بعد گھر واپس آگئے ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق گووندا صبح پانچ بجے کہیں جانے کی تیاری کر رہے تھے ، وہ جب اپنی لائسنس یافتہ ریوالور صاف کر رہے تھے تو اتفاق سے گولی چل گئی جو ان کے گھٹنے میں لگی۔ واقعہ کے وقت وہ اپنے جوہو گھر میں تنہا تھے۔ انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار اور سابق ایم پی گووندا (60) اب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شامل ہو گئے ہیں۔ گووندا کے منیجر ششی سنہا نے بتایا کہ اداکار کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ ان کے ہاتھ سے ریوالور گر گیا اور جلد بازی میں غلطی سے گولی چل گئی۔ واقعہ کے وقت ان کی اہلیہ سنیتا آہوجہ کولکتہ میں تھیں۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ گووندا کو ان کے گھر کے قریب کرٹی کیئر اسپتال لے جایا گیا اور وہ علاج کے بعد گھر واپس آگئے۔