دہلی
راج ناتھ سنگھ کمر میں درد کی شکایت کے بعد دہلی ایمس میں داخل
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی طبیعت بگڑنے کے بعد جمعرات کو علی الصبح یہاں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی طبیعت بگڑنے کے بعد جمعرات کو علی الصبح یہاں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسٹر سنگھ کو کمر میں درد کی شکایت کے بعد صبح 3 بجے ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ میں علاج کیا جا رہا ہے۔
ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔