امریکہ و کینیڈا

جارجیا میں ڈیموکریٹک پرائمری میں راماسوامی کی جیت

اشون راما سوامی نے جارجیا اسٹیٹ میں ڈیموکریٹک پرائمری میں جیت حاصل کرلی ہے۔ وہ ہندوستانی نژاد امریکی امیدوار ہیں جوکہ اپنی مہم میں تیزی پیدا کرتے ہوئے کامیابی کی راہ ہموار کرلی ہے۔

واشنگٹن: اشون راما سوامی نے جارجیا اسٹیٹ میں ڈیموکریٹک پرائمری میں جیت حاصل کرلی ہے۔ وہ ہندوستانی نژاد امریکی امیدوار ہیں جوکہ اپنی مہم میں تیزی پیدا کرتے ہوئے کامیابی کی راہ ہموار کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات

راماسوامی جنہوں نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے گریجویشن کی تکمیل کی۔ ان کے والدین 1990ء میں ٹاملناڈو سے امریکہ کو روانہ ہوئے۔

سوشیلاجئے پال جوکہ ہندوستانی امریکی کانگریس ویمن پرمیلاجئے پال کی بہن ہیں انہیں اسٹیٹ آف اوریگان میں کانگریشنل پرائمری میں شکست ہوئی ہے۔

جہاں تک راماسوامی کا تعلق ہے ان کا کہنا ہیکہ اگر وہ جارجیا اسٹیٹ میں نمائندہ منتخب ہوجائیں تووہ ایک پہلے ہندوستانی امریکی ہوں گے جنہوں نے مذکورہ مقام پریہ موقف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اوریگان میں سوشیلا(62) کو کانگریشنل بڈ میں ناکامی ہوئی ہے۔ انہوں نے نمائندہ میگزین ڈیگزٹر کے خلاف مقابلہ میں حصہ لیاتھا۔ ڈیگزٹر کو 51 فیصد ووٹس ملے ہیں۔

a3w
a3w