سوشیل میڈیامہاراشٹرا

8ویں جماعت کی طالبہ کی عصمت ریزی

پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ لڑکی کا اس کے دو ہم جماعت طلباء نے اس وقت ریپ کیا جب ان کے دیگر ہم جماعت طلباء رقص کی مشق کے لیے جماعت سے باہر گئے تھے۔

ممبئی: ممبئی کے ماٹونگا علاقہ میں واقع بلدیہ کے ایک اسکول کی کلاس میں دو لڑکوں نے اپنی 13سالہ ہم جماعت طالبہ کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کرلیا۔ یہ واردات پیر کو پیش آئی۔

ماٹونگا پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ  لڑکی کا اس کے دو ہم جماعت طلباء نے اس وقت ریپ کیا جب ان کے دیگر ہم جماعت طلباء رقص کی مشق کے لیے جماعت سے باہر گئے تھے۔ اسی موقع کا فائدہ اٹھا کر دونوں ملزمین نے جرم کا ارتکاب کیا۔“

انہو ں نے کہا کہ لڑکی او رملزمین 8ویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ اس واردات نے لڑکی کو صدمہ سے دوچار کردیا اور اس نے بارے میں اپنے گھر والوں کو بتایا جنہوں نے فوری ملزمین کے خلاف شکایت درج کروائی۔“

عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر لڑکوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ376 ڈی اے اور پوکسو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ نابالغ ملزمین کو ایک جووینائل عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں جنوبی ممبئی کے ڈونگری میں واقع جووینائل ہوم بھیج دیا۔ پولیس  مصروف تحقیقات ہے۔