حیدرآباد

حیدرآبادمیں نادرفلکیاتی نظارہ‘ شہاب ثاقب کی بارش

پلانیٹری سوسائٹی آف انڈیا حیدرآبادکے ڈائرکٹر رگھو نندن راؤ نے کہاکہ ہر کوئی 16 سے 23 دسمبر کے درمیان مختلف اوقات میں 9بجے شب سے 5بجے صبح تک شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ کرسکتا ہے۔

حیدرآباد: نادرفلکیات کا نظارہ کرنے والوں کے لئے شہر کا آسمان ایکدم تیار ہے۔ یہ افراد شہر کے آسمان سے شہاب ثاقب کی بارش کا خوبصورت نظارہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر

 پلانیٹری سوسائٹی آف انڈیا حیدرآبادکے ڈائرکٹر رگھو نندن راؤ نے کہاکہ ہر کوئی 16 سے 23 دسمبر کے درمیان مختلف اوقات میں 9بجے شب سے 5بجے صبح تک شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ کرسکتا ہے۔ ہر گھنٹہ میں 10 شہاب ثاقب زمین پر گرسکتے ہیں ۔

یہ نادرفلکیاتی نظارہ 23دسمبر کوخصوصیت کے ساتھ 2:25 بجے شب سے 5بجے صبح تک دیکھا جاسکتا ہے۔ پاتھیون نامی ایک سیارچہ‘سورج کے اطراف چکرلگاتے ہوئے چندماہ قبل زمین کے مدارمیں داخل ہوگیا تھا اور آپس میں ٹکرانے کے بعد یہ سیارچہ‘چھوٹے شہابیوں میں منتشرہوگیاہے ۔ انٹرنیشنل میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن وئب سائٹ کے مطابق یہ ایک گھنٹہ میں 150 لائٹ بیم خارج کرتے ہیں۔