یوروپ

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہنگامے پھوٹ پڑے (ویڈیو)

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، جس کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوگئے، مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو نذر آتش کرکے جبکہ متعدد دکانوں کو بھی لوٹ لیا گیا۔

ڈبلن: آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، جس کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوگئے، مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو نذر آتش کرکے جبکہ متعدد دکانوں کو بھی لوٹ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ رقم کردی
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
جسپریت بمراہ اگست تک آسکتے ہیں میدان میں واپس
آئرلینڈ کی میری والڈرون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی معمرکھلاڑی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلن کے سٹی سینٹر میں چاقو کے حملے میں پانچ برس کی بچی اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا گیا تھا۔

اسکول کے باہر ایک اور واردات میں چھ برس کی بچی اور پانچ برس کے بچے کو چاقو مار کر شدید زخمی کردیا گیا، چاقو حملے میں مبینہ طور پر ایک شخص کو ملوث قرار دیا گیا ہے جو زخمی حالت میں اسپتال میں ہے۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی، جس پر قابو پانے کے لئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔