شمالی بھارت

برہنہ پریڈ کی متاثرہ کو 10 لاکھ نقد اور سرکاری ملازمت کا اعلان

ضلع پرتاپ گڑھ میں شوہر اور دیگر کی جانب سے برہنہ کرکے پریڈ کرانے پر متاثرہ خاتون کو 10 لاکھ روپیہ مالی امداد اور سرکاری ملازمت کا چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے اعلان کیا۔

جئے پور: ضلع پرتاپ گڑھ میں شوہر اور دیگر کی جانب سے برہنہ کرکے پریڈ کرانے پر متاثرہ خاتون کو 10 لاکھ روپیہ مالی امداد اور سرکاری ملازمت کا چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے اعلان کیا۔

حکومت کے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ آج پرتاپ گڑھ کے مقام دھاریاواڑ میں خاتون سے ملاقات کی۔

اپوزیشن بی جے پی اس واقعہ پر کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

حکومت کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ چیف منسٹر نے کہا ہے کہ مجرمین کو سخت ترین سزا فاسٹ ٹریک عدالت سے دلائی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ مہذب سماج میں ایسے مجرموں کے لیے کوئی مقام نہیں۔ ایسے افسوسناک اور غیرانسانی واقعات کی مذمت بیک زبان کی جائے۔

a3w
a3w