شمالی بھارت
سماج کو تقسیم کرنے والوں میں راون کا ڈی این اے: یوگی آدتیہ ناتھ (ویڈیو)
چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ جو لوگ سماج کو ذات پات‘ علاقائیت اور لسانی خطوط پر تقسیم کررہے ہیں ان کے اندر ”راون اور دریودھن کا ڈی این اے“ ہے۔

گورکھپور(یوپی) (پی ٹی آئی) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ جو لوگ سماج کو ذات پات‘ علاقائیت اور لسانی خطوط پر تقسیم کررہے ہیں ان کے اندر ”راون اور دریودھن کا ڈی این اے“ ہے۔
چیف منسٹر نے یہاں ونتنگیہ گاؤں کے جنگلات میں رہنے والوں کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے انتباہ دیا کہ جو بھی شخص امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کرے گا یا خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ہوگا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔