Uncategorized

تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی

مرکزی وزیر کوئلہ اور کانکنی جی کشن ریڈی نے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کو اخلاقیات سے عاری تبصرہ کرنے پر نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ عوام کو معلوم ہے کہ ان کا ڈی این اے کیا ہے۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) مرکزی وزیر کوئلہ اور کانکنی جی کشن ریڈی نے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کو اخلاقیات سے عاری تبصرہ کرنے پر نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ عوام کو معلوم ہے کہ ان کا ڈی این اے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار
حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے پیش کی برادرانِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

کشن ریڈی نے کہا کہ انہیں اپنی ریاست سے محبت کو ثابت کرنے کے لیے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، کشن ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو موسیٰ ندی کی صفائی کرتے ہوئے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کرشنا اور گوداوری سے پانی لاتی ہے تو بی جے پی کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن انہوں نے کہا کہ اس وقت بی جے پی خاموش نہیں رہے گی اگر موسیٰ ندی کے قریب ایک بھی مکان کو منہدم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کانگریس حکومت مکانات گرانے کے بعد رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں مشغول ہوتی ہے تو اسے عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑیگا اور بی جے پی عوام کا بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے یہ کافی ہوگا کہ وہ ایک ریٹیننگ دیوار تعمیر کرے اور شہر میں نکاسی آب کا نظام تعمیر کرے۔

انہوں نے کہا کہ وہ رات کو موسیٰ ندی کے علاقہ میں قیام کریں گے اور وہاں کھانا کھائیں گے اور ایک دن وہیں قیام کرتے ہوئے عوام کے ساتھ اظہار یگانگت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بی جے پی کاسٹ سروے کے خلاف نہیں ہے۔

تاہم حکومت کو ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں 42 فیصد تحفظات پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ایم ایل سی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا جلد ہی اعلان کرے گی۔