آندھراپردیش

تروملا تروپتی دیواستھانم ٹرسٹ پر آر بی آئی کا 3 کروڑ روپے کاجرمانہ

ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی) نے فارن کنٹری بیوشن ریگویشن ایکٹ (ایف سی آر اے)کی خلاف ورزی پر ملک کے امیر ترین مذہبی ٹرسٹ تروملاتروپتی دیواستھانم پر 3 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

تروپتی: ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی) نے فارن کنٹری بیوشن ریگویشن ایکٹ (ایف سی آر اے)کی خلاف ورزی پر ملک کے امیر ترین مذہبی ٹرسٹ تروملاتروپتی دیواستھانم پر 3 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سنٹر فار پالیسی ریسرچ کا ایف سی آر اے لائسنس معطل
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
سیبی اور آر بی آئی کو جئے رام رمیش کا مکتوب

ٹی ٹی ڈی کے صدرنشین وائی وی سبا ریڈی نے پیر کے روزکہاکہ آربی آئی نے ایف سی آر اے کے اصولوں کی خلاف ورزی پر آر بی آئی نے ٹی ٹی ڈی پرجرمانہ عائد کیا ہے جبکہ بھکتوں کی جانب سے مندر کی ہنڈی میں ڈالی گئی غیر ملکی کرنسی کوبینک اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تروملاتروپتی دیواستھانم کا ایف سی آر اے لائسنس 2018 میں ختم ہوگیا تب سے لائسنس کی تجدید نہیں کرائی گئی۔ اس لئے ٹی ٹی ڈی کوغیر ملکی کرنسی کوبینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سبا ریڈی نے انکشاف کیا کہ ٹی ٹی ڈی نے 3کروڑجرمانہ کی رقم دواقساط میں جمع کرادی ہے اور دیواستھانم نے آر بی آئی سے خواہش کی کہ وہ اس کاایف سی آر اے لائسنس کی تجدید کردے۔

صدر نشین نے مزید کہاکہ ٹی ٹی ڈی کے پاس 30کروڑروپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی ہے جیسے غیرملکی بھکتوں نے تروملا مندر کی ہنڈی میں ڈالی تھی۔