قومی

آر بی آئی نے 2025-26 کی ترقی کی پیشن گوئی بڑھاکر 7.3 فیصد کردیا

مسٹر ملہوترا نے کہا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کے 7 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 6.5 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے۔ یہ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.7 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 6.8 فیصد بڑھ سکتی ہے۔

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے دوسری سہ ماہی کے مضبوط اعداد و شمار کے پیش نظر مالی سال 2025-26 کے لئے ترقی کی پیشن گوئی کو بڑھا کر 7.3 فیصد جب کہ خوردہ افراط زر کی پیشن گوئی کو کم کرکے 2 فیصد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک کی معاشی ترقی کی صورتحال بے حدنازک: جے آرورما
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
سیبی اور آر بی آئی کو جئے رام رمیش کا مکتوب


مرکزی بینک کے گورنر سنجے ملہوترا نے جمعہ کو مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو سطح پر زرعی پیداوار کے امکانات اچھے ہیں، گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اصلاحات کے فوائد جاری ہیں، افراط زر کم سطح پر برقرار ہے، کمپنیوں اور بینکوں کی بیلنس شیٹس مضبوط ہیں

اور متوقع نمو جاری ہے۔ بیرونی عوامل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سروس سیکٹر کی برآمدات مضبوط رہنے کا امکان ہے، البتہ اشیا کی برآمدات میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ان عوامل کے پیش نظررواں مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
آر بی آئی نے اکتوبر کی میٹنگ میں جی ڈی پی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔


مسٹر ملہوترا نے کہا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کے 7 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 6.5 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے۔ یہ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.7 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 6.8 فیصد بڑھ سکتی ہے۔


آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ اکتوبر میں خوردہ افراط زر کی شرح 0.25 فیصد تھی، جو موجودہ سیریز (بنیادی سال 2012) میں سب سے کم ہے۔ اشیائے خوردونوش کی چیزوں کی مہنگائی کم رہنے سے افراط زر میں اندازے سے زیادہ گراوٹ درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خریف کی فصل اچھی ہونے کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی سپلائی اچھی رہے گی۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال کے لیے مہنگائی کی پیش گوئی کم کرکے 2 فیصد کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کی 31 دسمبر کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی میں یہ 0.6 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 2.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افراط زر 3.9 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔