ایشیاء

ریئل اسٹیٹ ’سب سے بڑا مافیا‘:عمران خان

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کو پٹری لانے کے لئے آزاد اور غیر جانبدار انتخاب کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب کے بعد نئی حکومت آئے گی، اسے غیرمعمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔

کراچی: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ ’سب سے بڑا مافیا‘ہے، کیونکہ یہ مافیا حکومت کی زمین پر قبضہ کرکے عام لوگوں کو فروخت کر دیتا ہے اور پھر بیرون ملک رقم منتقل کر دیتا ہے۔

عمران خان منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تصور نہیں کر سکتے ہے کہ وہ کتنے طاقت ور لوگ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ”ڈیجیٹل طور سے سرحدوں کے ساتھ زمین ریکاڈ دکھانے والی کیڈسٹرال میپنگ، جس کے لئے گزشتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے ہدایت دی تھی۔

 اس سے پتہ چلا کہ صرف اسلام آباد میں لینڈ مافیاؤں نے 12 کھرب روپے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اورپورے پاکستان میں یہی حال ہے۔“

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کو پٹری لانے کے لئے آزاد اور غیر جانبدار انتخاب کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب کے بعد نئی حکومت آئے گی، اسے غیرمعمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ معاشی مضبوطی کے لئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔لوگ تب سرمایہ کاری نہیں کرتے ہیں جب انھیں مستقبل محفوظ نہ لگے اور یہ بھی نہ جان لے کہ سرمایہ کاری کرنے کے بعد آگے کیا ہوگا۔ آج کون پیشن گوئی کر سکتا ہے کہ پاکستان میں ایک مہینے کے بعد کیا ہوگا؟اسے کوئی نہیں جانتا۔“

انھوں نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے88فیصد کاروباریوں کا ماننا ہے کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اعتماد بحال کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک میں نئے طریقے سے انتخاب ہونا چاہئے۔