جرائم و حادثات

تلنگانہ:اراضی کے تنازعہ پر باپ نے بیٹے کا قتل کردیا

اراضی کے تنازعہ پر باپ نے بیٹے کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئی۔

حیدرآباد: اراضی کے تنازعہ پر باپ نے بیٹے کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد

ضلع کے موکن پلی کے سریکانت کا اکثر اپنے والد کشن کے ساتھ اراضی کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا کرتاتھا۔

سریکانت نے اراضی فروخت کرتے ہوئے اس کا حصہ دینے کامطالبہ کیا اور اسی مسئلہ پر باپ اور بیٹے میں جھگڑا ہوا۔

برہمی کے عالم میں کشن نے بیٹے کے سرپر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

سریکانت، کشن کا چھوٹا بیٹا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔