سوشیل میڈیا

ریئل می نے پیش کیا اے آئی پروفیشنل کیمرہ اسمارٹ فون

ملک کے جانے مانے اسمارٹ فون برانڈ ریئل می نے اپنی ریئل می۔13 پرو سیریز کے ہندوستان میں لانچ کے ساتھ پہلا اے آئی پروفیشنل کمیرہ اسمارٹ فون پیش کیا ہے۔

نئی دہلی: ملک کے جانے مانے اسمارٹ فون برانڈ ریئل می نے اپنی ریئل می۔13 پرو سیریز کے ہندوستان میں لانچ کے ساتھ پہلا اے آئی پروفیشنل کمیرہ اسمارٹ فون پیش کیا ہے۔

سال 2024 میں ریئل می کی جانب سے یہ دوسرا نمبر سیریز کا لانچ ہے۔ رئیل می 13 پرو سیریز میں پہلا اے آئی پروفیشنل کیمرہ فون ہے۔ جس میں ڈی ایس ایل آر سطح کے فیچرس ہیں۔ اس امیجنگ پاور ہاوس میں ڈول سونی سینسر لگے ہیں۔ جو موبائل فوٹو گرامی کی سطح کو کافی بڑھا دیتے ہیں۔

سونی لائٹ۔701سینسر کا استعمال پہلی بار رئیل می۔13 پروسیریز کے مین کمیرے میں کیا گیا ہے۔ اس 50 میگا پکسل کے1/1.56کے سینسر میں 24 ملی میٹر کے برابر فوکل لینتھ، ایف/1.88اپرچر اور او آئی ایس ہے جو ہائی ڈائینمک رینج کے ساتھ ڈے لائٹ فوٹو اور کافی واضح اور برائٹ نائٹ ٹائم شاٹس لے سکتا ہے۔

مین کیمرہ کی مدد کرنے کے لئے سونی لائٹ۔600 سینسر کے ساتھ ایک اور 50 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 1/1.95 سائز کے ساتھ 73 ملی میٹر کے برابر فوکل لینتھ ہے۔

ان میں ایک جدید فیچر، اے آئی الٹرا کلیرٹی اے آئی لارج اسکیل ماڈل کا استعمال ریزولیوشن کو بڑھا دیتا ہے اور بلر (دھندلی) دکھنے والی امیج کو بھی واضح بنا دیتا ہے۔

یہ فیچر لمبی دوری سے شاٹ لینے اور زوم کی گئی امیج کیپچر کرنے کے لئے بہت مفید ہے اور 10 ایکس سے 30ایکس زوم رینج کے ساتھ امیج لینے پر اس کی کوالٹی خراب ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

a3w
a3w