تلنگانہ

نئے راشن کارڈز کیلئے درخواستوں کی وصولی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے نئے راشن کارڈز کی اجرائی کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ اس کے لئے 2 اکتوبر سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے نئے راشن کارڈز کی اجرائی کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ اس کے لئے 2 اکتوبر سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
ریونت ریڈی حکومت نے تاحال 18100کروڑ کاقرض لیا
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی

چیف منسٹر نے اس سلسلہ میں ایک اجلاس میں نئے راشن کارڈز کی اجرائی کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہے تھے۔ وہ ریاستی وزراء این اتم کمار ریڈی‘ پی سرینواس ریڈی اور دامودر راج نرسمہا پر مشتمل سب کمیٹی نے چیف منسٹر کو اپنی سفارشات پیش کی ہے۔

اجلاس میں چیف منسٹر اور ریاستی وزراء سے ڈیجیٹل راشن کارڈز تمام مستحق خاندانوں کو جاری کرنے کے مسئلہ پر غورو خوض کیا اور بہت جلد مزید ایک اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سکریٹری‘ شانتی کمار‘ پرنسپل سکریٹری وی شیشادری‘ اسپیشل چیف سکریٹری‘ فینانس رام کرشنا راؤ اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔