مشرق وسطیٰ

مملکت فلسطین کو تسلیم کرلیں، تمام ممالک سے ماہرین اقوام متحدہ کی اپیل

اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ نے آج تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ مملکت فلسطین کو تسلیم کرلیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام عمل میں آئے۔

جینوا: اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ نے آج تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ مملکت فلسطین کو تسلیم کرلیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام عمل میں آئے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کی جانب سے مملکت فلسطین کو سرکاری طورپر تسلیم کرلئے جانے کے ایک ہفتہ بعد یہ اپیل کی گئی ہے۔

تینوں یوروپی ممالک کے اس اقدام پر اسرائیل میں برہمی کا اظہار کیاتھا۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے بتایا ”فلسطین اور سارے مشرق وسطیٰ میں دیرپاامن کیلئے یہ ابتدائی شرط ہے“ جس کی شروعات غزہ میں جنگ بندی کے فی الفور اعلان سے ہوئی اور رفح میں مزید کوئی فوجی حملے نہیں کئے جائیں گے۔

a3w
a3w