دہلی

ہم جنسی کی شادیوں پر سپریم کورٹ میں دوبارہ غور

سپریم کورٹ 10 جولائی کو کئی درخواستوں پر غور کرے گا جن میں اس کے گزشتہ سال کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ 10 جولائی کو کئی درخواستوں پر غور کرے گا جن میں اس کے گزشتہ سال کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے

اس فیصلے کے ذریعہ ہم جنس پرستی کی شادیوں کو قانونی طور پر تسلیم کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی کازلسٹ کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی زیر صدارت پانچ رکنی دستوری بنچ گزشتہ سال 17 اکتوبر کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں پر چیمبر میں غور کرے گا۔

روایتی طور پر نظر ثانی درخواستوں پر ججس چیمبرس میں ہی غور کرتے ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا کے علاوہ جسٹس سنجیو کھنہ‘ جسٹس ہیما کوہلی‘ جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس پی ایس نرسمہا بھی اس بنچ کا حصہ ہوں گے۔

ہم جنس پرستوں کو دھکہ پہنچاتے ہوئے سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 17 اکتوبر کو ہم جنسی کی شادیوں کو قانونی طور پر تسلیم کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان شادیوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔