تلنگانہ

سڑک حادثات کی شرح میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح: وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ سڑک حادثات کی شرح میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت جنوری کے پورے مہینے کو روڈ سیفٹی ایجنڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے یادگیری گٹہ میں ’قومی روڈ سیفٹی ماہ کے پوسٹر کی رسم اجراانجام دی۔

متعلقہ خبریں
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ سڑک حادثات کی شرح میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت جنوری کے پورے مہینے کو روڈ سیفٹی ایجنڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

یکم جنوری سے 31 جنوری تک چلنے والی اس مہم کے لئے ایک جامع 31 روزہ ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام میں ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری پیدا کی جا سکے۔

اس تقریب میں سرکاری وہپ بیرلا ایلیا، ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں نئے سال کے موقع پر اپنے ارکان خاندان کے ساتھ وزیرٹرانسپورٹ نے یادگیرگٹہ کی مندر میں درشن کئے۔

اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نئے سال کے موقع پر ریاست کے تمام عوام کی مسرت، وقت پربارش اوربہتر زراعت کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔