جی ایس ٹی میں کمی نے ملک میں اقتصادی تبدیلی کی بنیاد رکھی۔عام آدمی کوفائدہ:رام موہن نائیڈو
وزیرشہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی اصلاحات نے ملک میں اقتصادی تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے۔انہوں نے آندھراپردیش کے سریکاکلم میں 50ٹریکٹروں کی جی ایس ٹی ریلی میں شرکت کی۔
حیدرآباد: وزیرشہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی اصلاحات نے ملک میں اقتصادی تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے۔انہوں نے آندھراپردیش کے سریکاکلم میں 50ٹریکٹروں کی جی ایس ٹی ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے خود ٹریکٹر چلایا۔یہ ریلی کو آرٹ کالج پر اختتام کو پہنچی۔
وزیرموصوف نے کہا کہ ملکی مصنوعات کی خریداری کے ذریعہ ہی ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام اشیا کی قیمتوں میں جی ایس ٹی میں کمی کے سبب کمی ہورہی ہے۔مثال کے طورپر ٹریکٹر پر 15تا18فیصد جی ایس ٹی تھا تاہم یہ گھٹ کراب 5فیصد ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی جانب سے خریدی جانے والی چھوٹی چھوٹی اشیا پرجی ایس ٹی میں کمی کی گئی ہے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کے لئے ٹریکٹر اور زرعی آلات پر بھی جی ایس ٹی میں کمی کی گئی ہے جس سے ملک میں تہوار کی طرح جشن کا ماحول ہے۔
تما م افراد جی ایس ٹی اصلاحات کااستقبال کرتے ہوئے جشن منارہے ہیں۔