حیدرآباد
عنبرپیٹ میں پینٹ کی کمپنی میں مہیب آتشزدگی، 2 خواتین جھلس گئیں
شہر کے علاقہ عنبرپیٹ میں پینٹ کی کمپنی میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں 2 خواتین جھلس گئیں۔
حیدرآباد: شہر کے علاقہ عنبرپیٹ میں پینٹ کی کمپنی میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں 2 خواتین جھلس گئیں۔
پولیس ذرائع کے بموجب عنبرپیٹ گول ناکہ میں واقع پینٹ کمپنی میں آج اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اور کمپنی میں کام کرنے والی 2 خواتین اوما اور ایک خاتون جھلس گئیں۔
اوما 25 فیصد جھلس گئی دیگر اور خواتین بھی یہاں کام کررہی تھیں مگر یہ خواتین ا ور دیگر افراد نے جان بچاکر باہر نکل گئے مگر دوخواتین آگ کی زد میں آگئیں۔
اطلاع ملتے ہی عنبرپیٹ پولیس نے مقام واقعہ پہونچکر آتش فرو عملہ کو طلب کرلیا۔ 2 فائر فائٹرس نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا۔ خواتین کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
a3w