تلنگانہ
ناگرجناساگر اور سری سیلم پراجکٹس کی سطح آب میں کمی
دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ ناگرجناساگر اور سری سیلم پراجکٹس کی سطح آب میں کمی درج کی گئی ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ ناگرجناساگر اور سری سیلم پراجکٹس کی سطح آب میں کمی درج کی گئی ہے۔
چونکہ مانسون کے آغاز کے باوجود بعد بھی بارش نہیں ہوئی ہے، دونوں پراجکٹس ڈیڈ اسٹوریج سے 9 فٹ دور ہیں۔
ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فٹ کے برخلاف موجودہ طورپر اس کی آبی سطح 519 فٹ درج کی گئی ہے۔
دوسری طرف سری سیلم پراجکٹ کی مکمل سطح 885 فٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 808.90 فٹ درج کی گئی ہے۔
چونکہ دونوں پراجکٹس ڈیڈ سٹوریج کے قریب ہیں، اس لیے کسان ان پراجکٹس کے ذریعہ پانی کی دستیابی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔