حیدرآباد

غیر ملکی طالبہ پر جنسی حملہ، پروفیسر کو 14 دن کیلئے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا

ہندی کے پروفیسر روی رنجن کو گذشتہ روز یونیورسٹی حکام نے اس معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد معطل کردیاتھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم پروفیسر کو تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کیاگیا۔

حیدرآباد: تھائی لینڈ کی طالبہ پر جنسی حملہ کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پروفیسر کو 14دنوں کیلئے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیاگیا۔پولیس نے یہ بات بتائی۔ڈی سی پی مادھاپور کے شلپاولی نے اتوار کو یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی حکام سے اس سلسلہ میں شکایت ملی تھی جس کے بعد تعزیرات ہند کی دفعات 354اور354اے کے تحت معاملہ درج کیاگیا تھا۔ ہندی کے پروفیسر روی رنجن کو گذشتہ روز یونیورسٹی حکام نے اس معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد معطل کردیاتھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم پروفیسر کو تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کیاگیا۔

a3w
a3w