جرائم و حادثات

محبت کی شادی سے انکار، عاشق کے حملہ میں معشوقہ کے ماں باپ زخمی

محبت کی شادی کیلئے رضامند نہ ہونے پر ایک عاشق نے معشوقہ کے ماں باپ پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: محبت کی شادی کیلئے رضامند نہ ہونے پر ایک عاشق نے معشوقہ کے ماں باپ پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ واقعہ اے پی کے ضلع تروپتی کے ڈکیلی علاقہ میں پیش آیا۔

ملزم کی شناخت گری کے طورپر کی گئی ہے جس نے لوہے کے پائپ سے یہ حملہ کیا۔

اس حملہ میں لڑکی کا باپ اور ماں شدید زخمی ہوگئے۔

ان کو علاج کے لئے اسپتال لے جایاگیا جہاں لڑکی کے باپ جگدیش کی حالت تشویشناک ہونے پر اس کو بہتر علاج کے لئے تروپتی کے رمس اسپتال منتقل کیاگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے محبت کی شادی سے لڑکی کے والدین کے انکار پر برہمی کے عالم میں یہ واردات انجام دی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم گری فرارہوگیاہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں کی گئی شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرکے ملزم گری کی تلاش شروع کردی ہے۔