جرائم و حادثات

محبت کی شادی کے 7 سال کے باوجود اولاد نہ ہونے پر شوہر اور بیوی کی خودکشی

محبت کی شادی کے 7سال کے باوجود اولاد نہ ہونے پر شوہر اور بیوی نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: محبت کی شادی کے 7سال کے باوجود اولاد نہ ہونے پر شوہر اور بیوی نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

یہ افسوسناک واقعہ ضلع میدک کے احمد نگر میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد نگر سے تعلق رکھنے والے لکشمن اور رانی کی 7سال پہلے محبت کی شادی ہوئی تھی۔

ان کو کوئی اولاد نہیں تھی۔وہ کافی مقروض بھی ہوگئے تھے۔

اولاد کی کمی اور بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئے۔

اسی بے چینی کی حالت میں دونوں نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔

ان کے رشتہ داروں نے انہیں علاج کے لئے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا۔

علاج کے دوران کل رات 8 بجے رانی کی موت ہوگئی اور لکشمن کی پیر کی صبح 5.30 بجے موت ہوگئی۔

a3w
a3w