آروگیہ شری اور فیس ری ایمبرسمنٹ بقایہ جات فوری جاری کریں ،چیف منسٹر کو بنڈی سنجے کا مکتوب
مرکزی وزیر نے کہا بی آر ایس حکومت کے دور کے واجبات اور موجودہ حکومت کی بے عملی کی وجہ سے واجبات 7,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ پرائیویٹ کالج انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک واجبات ادا نہیں کیے جائیں گے طلباء کو اسناد نہیں دی جائیں گی۔
حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خواہش کی کہ وہ فوری طور پر آروگیہ سری اور فیس ری ایمبرسمنٹ واجبات جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں کانگریس حکومت کا رویہ عوام کو شدید پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے چیف منسٹر کے نام ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے آروگیہ سری اور فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیموں کو لاگو کرنے کے لئے کانگریس حکومت کا نقطہ نظر لفظوں میں تعریف کرنے لیکن عمل میں مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت آروگیہ سری کی حد کو 10 لاکھ روپے تک بڑھانے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں توسیع کا اعلان کرتی ہے لیکن دوسری طرف زیر التواء بلوں کی ادائیگی میں ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے آروگیہ سری کے تحت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات عوام کے لئے ناقابل رسائی ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ایک سال کے اقتدار کے بعد آروگیہ شری کے واجبات 1,000 کروڑ روپے سے تجاوز ہو چکے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادائیگی سے انکار کی وجہ سے غریبوں کو آروگیہ شری خدمات تک رسائی مشکل ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت جان بوجھ کر فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کو کمزور کر رہی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا بی آر ایس حکومت کے دور کے واجبات اور موجودہ حکومت کی بے عملی کی وجہ سے واجبات 7,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ پرائیویٹ کالج انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک واجبات ادا نہیں کیے جائیں گے طلباء کو اسناد نہیں دی جائیں گی۔
ہمارا حکومت سے سوال ہے کہ وہ اس بارے میں کیا کر رہے ہیں؟ حکومت کا واجبات کی ادائیگی سے انکار نے لاکھوں طلباء کا مستقبل تاریکی کی نذر کر دیا ہے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ مہینوں پہلے ٹوکن ادائیگی کے طور پر 380 کروڑ روپے جاری کیے لیکن مکمل رقم جاری کرنے میں ناکام ہونا شرمناک ہے۔
انہوں نے ون ٹائم سیٹلمنٹ‘ (OTS) کے ذریعہ فیس ری ایمبرسمنٹ کے واجبات کو ختم کرنے کی ریاست کی تجویز کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بقایا بینک قرض ہیں؟
انہوں نے کہا کہ بقایا جات کو سود کے ساتھ جمع کرنے کی اجازت دینے کے بعد آپ او ٹی ایس کے تحت کٹوتیوں کا مطالبہ کیسے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کرنا اور پھر او ٹی ایس کے ذریعہ واجبات کاٹنا ناقابل قبول ہے۔