انٹرٹینمنٹ
جونیراین ٹی آر کے خلاف ریمارکس۔اداکار کے حامیوں کا احتجاج
رکن اسمبلی ڈی پرساد پر الزام ہے کہ انہوں نے جونیئر این ٹی آر کے خلاف متنازعہ تبصرے کیے، جس کے بعد ضلع بھر کے جونیراین ٹی آر نے مداحوں نے ان کے دفتر کو گھیرنے کی کوشش کی۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں تلگوفلموں کے مشہور اداکار جونیئر این ٹی آر کے مداحوں نے احتجاج کیا۔
رکن اسمبلی ڈی پرساد پر الزام ہے کہ انہوں نے جونیئر این ٹی آر کے خلاف متنازعہ تبصرے کیے، جس کے بعد ضلع بھر کے جونیراین ٹی آر نے مداحوں نے ان کے دفتر کو گھیرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے مختلف مقامات پر این ٹی آر کے حامیوں کو روکا۔ اس دوران پولیس اور اداکار کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی۔ رکن اسمبلی کے دفتر کے سامنے جمع حامیوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ایل اے عوامی طور پر معافی مانگیں ۔انہوں نے سڑک نعرے لگائے۔
پولیس نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی، لیکن اداکار کے حامی خاموش نہیں رہے ۔ جب اداکار کے حامیوں نے ایم ایل اے کے کیمپ آفس کو گھیرنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔