دہلی

ویڈیو: رینوکا چودھری، مودی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گی

کانگریس قائد رینوکا چودھری نے اعلان کیا ہے کہ وہ مودی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گی کیونکہ مودی نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران ان کی ہنسی کو ”سروپ ناکھا“ کی ہنسی قراردیا تھا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کے سر نیم کے تعلق سے ریمارکس پر 2019 کے فوجداری ہتک عزت کیس میں راہول گاندھی کو سورت کی عدالت کی طرف سے خاطی قراردیئے جانے کے بعد کانگریس قائد رینوکا چودھری نے اعلان کیا ہے کہ وہ مودی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گی کیونکہ مودی نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران ان کی ہنسی کو ”سروپ ناکھا“ کی ہنسی قراردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
ضلع کھمم ہمیشہ کانگریس کا گڑھ رہا اور رہے گا : رینوکا چودھری
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز

سروپ ناکھا ہندو دیومالا میں ایک چڑیل کا نام ہے۔ ٹویٹر پر جمعہ کے دن رینوکا چودھری نے کہا کہ مودی نے 2018 میں پارلیمنٹ میں اپنے ریمارک کے ذریعہ میری بے عزتی کی تھی۔ انہوں نے ایوان کی کارروائی کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔

رینوکا چودھری نے کہا کہ میں مودی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گی۔ دیکھتے ہیں اب عدالتیں کتنی تیزی دکھاتی ہیں۔ ویڈیو میں مودی کو صدرنشین ایوان سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ رینوکا جی کو کچھ نہ کہیں۔

میری خوش قسمتی ہے کہ آج رامائن سیرئیل کے بعد مجھے پہلی مرتبہ ایسی ہنسی سننے کو ملی۔ مودی کی تقریر کے دوران رینوکا چودھری کی ہنسی سنائی دی تھی جس پر صدرنشین سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ رینوکا چودھری کو چُپ کرائیں۔