حیدرآباد

آئندہ سال عازمین حج کیلئے بہتر انتظامات کیلئے نمائندگی۔چیف منسٹر کو مولانا خسرو پاشا کی یادداشت

مولانا خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک تفصیلی یادداشت میں 2024 ء میں مقدس سفر حج میں عازمین کو جن مشکلات کا سامنا کر نا پڑا‘کی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا۔

حیدرآباد: مولاناسید شاہ غلام افضل بیابانی خسر و پاشاہ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے چہار شنبہ کے روز وی نریندر ریڈی مشیر حکومت تلنگانہ، این راجندر ریڈی ایم ایل اے ہنمکنڈہ، راج ٹھا کر ایم ایل اے، رام گنڈم، اے لکشمن کمار ایم ایل اے دھرما پوری اور مرلی نائک ایم ایل اے محبوب آباد کے ہمراہ اے ریونت ریڈی چیف منسٹر تلنگانہ سے اسمبلی میں ملاقات کی اور ان سے بھرپور نمائندگی کی کہ 2024ء میں تلنگانہ کے عازمین حج کو جن تکالیف کاسامنا کرنا پڑا، 2025ء میں اسکا اعادہ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں
ڈی سرینواس کا تعزیتی اجلاس۔ چیف منسٹر مدعو
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس
ڈی ایس سی اور دیگر امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حج میں سبسیڈی

مولانا خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک تفصیلی یادداشت میں 2024 ء میں مقدس سفر حج میں عازمین کو جن مشکلات کا سامنا کر نا پڑا‘کی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے یادداشت کو غور سے سماعت کی اور تیقن دیا کہ آیندہ سال حج سیزن میں غلطیوں کا اعادہ نہیں ہوگا۔ مولانا خسرو پاشاہ نے چیف منسٹر سے خواہش کی کہ وہ سعودی حکومت، مرکزی وزارت اقلیتی بہبودو حج کمیٹی آف انڈیا کو ایک مکتوب لکھیں جس میں عازمین حج کے تمام تکالیف کا خاطر خواہ حل نکل سکے۔

انہوں نے حج 2024 کے مشاہدات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ حرمین شریفین کے سخت موسم میں عمر رسیدہ عازمین کو بہت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے 60 برس سے زائد عمر کے عازمین کیساتھ کسی نوجوان مرد کے شامل سفر حج ہونے کو لازم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ بغیر محرم کے خواتین کے زمرہ کو برخاست کر دیئے جانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خاتون عازمین کو مقامات مقدمہ میں خاص کر ایام مناسک حج کے دوران ایک مقام سے دوسرے مقام کو منتقلی، جمرات میں شیطان کو کنکری مارنے کے علاوہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔

مولا نا خسرو پاشاہ نے چیف منسٹر ریو نت ریڈی سے خواہش کی کہ وہ وزارت اقلیتی امور وزارت امور خارجہ اور سعودی سفارت خانہ کو حکومت تلنگانہ کی طرف سے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے عازمین کے ویزا کی عاجلانہ پروسیسنگ کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ایمارکیشن پوائنٹ سے 24 گھنٹوں میں صرف دو پروازیں رکھی جائیں تا کہ عازمین کی روانگی اور آمد کے بہتر انتظامات کیے جاسکے علاوہ ازیں یہ بھی نمائندگی کی جائے کہ خادم الحجاج کے انتخاب کیلئے از سر نو قواعد ریاستی حج کمیٹیوں کے مشاورت سے مدون کیئے جائیں۔

a3w
a3w