جرائم و حادثات

تعلیم کے بجائے سل فون اورٹی وی دیکھنے پرسرزنش، مایوس ڈگری طالبہ کی خودکشی

تعلیم پر توجہ کے بجائے سل فون اورٹی وی دیکھنے پر والدین کی جانب سے کی گئی سرزنش پر مایوسی کے عالم میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: تعلیم پر توجہ کے بجائے سل فون اورٹی وی دیکھنے پر والدین کی جانب سے کی گئی سرزنش پر مایوسی کے عالم میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
خواتین کے حمام میں موبائیل رکھنے پر کم عمر لڑکا گرفتار
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے نرسنگاپور کی رہنے والی 18سالہ بی کیرتنا ایک پرائیویٹ کالج میں ڈگری سال اول میں زیرتعلیم تھی۔

وہ کچھ عرصہ سے تعلیم پر توجہ کے بجائے ٹی وی اور سل فون کا زیادہ استعمال کررہی تھی جس پر اس کے والدین نے اس کی سرزنش کی۔

اس نے مایوسی کے عالم میں گھر میں رکھی نامعلوم شئے پی لی جس کے بعد اس کی صحت خراب ہوگئی۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔