بین الاقوامی
روس کے خلاف قرارداد، ہندوستان اقوام متحدہ اجلاس سے غیرحاضر
ہندوستان‘ ایک قرارداد کے دوران جس میں روس سے یوکرین کے خلاف جارحیت فوری ختم کردینے کا مطالبہ کیاگیا‘ اقوام متحدہ سے غیرحاضررہا۔
اقوام متحدہ: ہندوستان‘ ایک قرارداد کے دوران جس میں روس سے یوکرین کے خلاف جارحیت فوری ختم کردینے کا مطالبہ کیاگیا‘ اقوام متحدہ سے غیرحاضررہا۔
193 رکنی جنرل اسمبلی نے جمعرات کے دن 99 ووٹوں سے قراردادمنظور کرلی۔ 9 ووٹ قرارداد کے خلاف پڑے اور 60ارکان غیرحاضرتھے۔
غیرحاضر رہنے والوں میں ہندوستان‘ بنگلہ دیش‘ بھوٹان‘ چین‘ مصر‘ نیپال‘ پاکستان‘ سعودی عرب‘ جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔
قرارداد کے خلاف ووٹ دینے والوں میں بیلاروس‘ کیوبا‘ شمالی کوریا‘ روس اور شام شامل ہیں۔