مشرق وسطیٰ

ایرانی میزائل حملے کا جواب دینا اسرائیل کا فرض ہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ حملے کا جواب دینا اسرائیل کا حق ہے اور وہ اپنے طریقے سے ایسا کرے گا۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ حملے کا جواب دینا اسرائیل کا حق ہے اور وہ اپنے طریقے سے ایسا کرے گا۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

نیتن یاہو نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ "ایران نے دو بار ہماری سرزمین اور ہمارے شہروں پر سینکڑوں میزائل داغے، جو کہ تاریخ کے سب سے بڑے بیلسٹک میزائل حملوں میں سے ایک ہے۔

دنیا کا کوئی بھی ملک اپنے شہروں اور شہریوں پر ایسے حملوں کی اجازت نہیں دے گا اور اس کا اطلاق اسرائیل پر بھی ہوتا ہے۔

یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کا دفاع کریں اور ان حملوں کا جواب دیں اور ہم ایسا ہی کریں گے”۔

a3w
a3w