حیدرآباد

سردارمحل کی بحالی‘ تزئین نوکاموں کاآغاز

اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم نسق وشہری ترقیات اروندکمار نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ تزئین نوکام کے حصہ کے طورپراس تاریخی محل میں ایک آرٹ اسٹوڈیو‘ویبرنٹ کلچرل سنٹر اور ایک چھوٹا کیفے قائم کیاجائے گا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں مشہورچارمینار کے قریب واقع تاریخی سردارمحل کی بحالی اور اس کی تزئین نوکے کام منصوبہ کے مطابق شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ
کے ٹی آر کے دورہ پرانے شہر نے عوام کو حیران کردیا
چارمینارکے قریب چوڑیوں کی دکان پر چند شرپسندوں کا حملہ

اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم نسق وشہری ترقیات اروندکمار نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ تزئین نوکام کے حصہ کے طورپراس تاریخی محل میں ایک آرٹ اسٹوڈیو‘ویبرنٹ کلچرل سنٹر اور ایک چھوٹا کیفے قائم کیاجائے گا۔

عہدیدار نے بتایا کہ تزئین نو کاموں کاآغاز کلاکیرتی آرٹ گیلری اور قلی قطب شاہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے ساتھ سہ فریقی معاہدہ سے ہواہے۔ اروندکمار نے حالیہ دنوں میں یہ انکشاف کیاتھا کہ راجستھان کے نمرانا فورٹ پیالیس کے طرزپر سردارمحل میں ایک آرٹ گیلری کیفے اورہیرٹیج رہائش کی سہولت دستیاب رہے گی۔

ریاستی حکومت نے پہلے ہی یہ اعلان کیاکہ سردارمحل کوشہر کے کلچرل ہب کے طورپرفروغ دیاجائے گاجس سے ہر روزآنے والے ہزاروں سیاح کوجومکہ مسجد‘ چارمینار‘چومحلہ پیالیس دیکھنے کیلئے آتے ہیں سردارمحل آنے کی پرکشش ترغیب مل سکے۔

عہدیداروں کے مطابق نظام ششم میر محبوب علی خان نے 1900 میں سردارمحل کی تعمیر کرائی تھی۔یوروپی طرزکے اسٹائل پر یہ محل تعمیر کیاگیا۔چنداضافی آرکٹیکچرل ڈیزائن کے ساتھ اس محل کا تحفظ کرنے کے ساتھ اس کی تزئین نوبھی کی جائے گی۔

ریاست حیدرآباد کے اُس وقت کے حکمراں میر محبوب علی خان نے اگرچیکہ اپنی ایک محبوبہ سردار بیگم کے لئے یہ محل بنوایامگر اس خاتون نے محبت کی اس نشانی والی عمارت میں رہنے سے انکار کردیا کیونکہ یہ محل ان کی توقعات پر نہیں اترا۔تاہم محبوب علی باشاہ کی محبوبہ سرداربیگم کے نام سے یہ عمارت موسوم ہوگئی۔

 ہیرٹیج کنزرویشن کمیٹی اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈکلچرل ہیرٹیج (INTAC) نے اس عمارت کوہیرٹیج بلڈنگ قرار دیا۔پراپرٹی بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر 1965 میں جی ایچ ایم سی نے سردارمحل کواپنے قبضہ میں لے لیا۔ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے ٹی آر نے محکمہ اورجی ایچ ایم سی عہدیدادروں سے سردار محل کی عظمت رفتہ بحال کرنے اوراس کی تزئین نو کرنے کی خواہش کی تھی۔

 قبل ازیں منصوبہ کے مطابق اس تاریخی عمارت کوایک میوزیم کے ساتھ کلچرل ہب کے طورپرفروغ دیاجائے گا۔ اس میں 10 سے 12 کمرے والی ہوٹل رہے گی۔ نمائش اور دیگر فن کے مظاہروں کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔