راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر ریونت ریڈی کا خراج
ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ راجیو گاندھی ہی تھے جنہوں نے گرام پنچایتوں کو مضبوط کیا ۔ ملک میں تکنیکی انقلاب کا آغازکرنے کا سہرا بھی راجیو گاندھی کے سرجاتا ہے۔
حیدرآباد: سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر عوام، کانگریس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ میں راجیو گاندھی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے ان کی خدمات کو یاد کیا اورکہا کہ انہوں نے کم عمری میں وزیر اعظم کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں اور نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔راجیو گاندھی نے ہی نوجوانوں کو ووٹ کا حق 18 سال کی عمر میں دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ راجیو گاندھی ہی تھے جنہوں نے گرام پنچایتوں کو مضبوط کیا ۔ ملک میں تکنیکی انقلاب کا آغازکرنے کا سہرا بھی راجیو گاندھی کے سرجاتا ہے۔
انہوں نے ٹیلی کام کے شعبہ میں ہوئی تبدیلیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی کے اس وقت کے فیصلے آج عوام کے لیے ثمر آور ثابت ہورہے ہیں۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر قائدین اور بڑے پیمانے پر کارکنان موجود تھے۔ کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔