حیدرآباد

ریونت ریڈی بھی کے سی آر کے نقش قدم پر گامزن: کشن ریڈی

کسانوں کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی جو تلنگانہ بی جے پی کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ بی آر ایس اور کانگریس دونوں حکومتیں ریاست کے کسانوں سے دھان خرید نے میں ناکام رہی ہیں جبکہ مرکز، دھان خریدی کیلئے مکمل فنڈس فراہم کرتا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی پیشرو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے جمعہ کے روز الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی بھی اپنے پیشرو ہم منصب سابق چیف منسٹر کے سی آر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

 ریونت ریڈی کے کام کرنے کا انداز، لوٹ اور ان کی اشتعال انگیز تقاریر، کے سی آر کی کارکردگی اور ان کی تقریروں سے میل کھاتی ہے۔ ریونت ریڈی جو مہاراشٹرا میں کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں، نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں ان کی حکومت نے ریاست میں سرکاری جائیدادوں پر تقررات کئے ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ ریاست میں برسر اقتدار آنے کے بعد کانگریس نے ریکروٹمنٹ کا ایک بھی تازہ اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے۔

 کسانوں کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی جو تلنگانہ بی جے پی کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ بی آر ایس اور کانگریس دونوں حکومتیں ریاست کے کسانوں سے دھان خرید نے میں ناکام رہی ہیں جبکہ مرکز، دھان خریدی کیلئے مکمل فنڈس فراہم کرتا ہے۔

کانگریس نے کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے اور قول دار کسانوں کو بھی امداد دینے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ، تاحال اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت نے پولیس کو کمزور کردیا ہے اور حیدرآباد میں رات دیر گئے مندروں پر حملے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

راہول گاندھی اور مجلس پارٹی کی ہدایت پر حیدرآباد میں پولیس کمشنر کا تقرر کیا جارہا ہے اور پولیس حکام کے تبادلے کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ آخر پولیس اور چیف منسٹر کیا کررہے ہیں جب حیدرآباد میں منادر پر حملے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے ایک سال مکمل  ہونے پر تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے مگر کانگریس حکومت کے وعدے مکمل نہیں ہوپائے ہیں۔